ڈوین جانسن کی یہ حالت کس نے کی؟
لاس اینجلس،دسمبر۔ہالی ووڈ کے معروف اداکار و سابق ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) کا اچانک بہت ہی بدلا ہوا روپ دیکھ کر مداحوں کو ہنسی آ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈوین جانسن کے گھر آتے ہی ان کی بیٹیاں میک اپ آرٹسٹ بن گئیں۔ڈوین جانسن نے بیٹیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں منع نہیں کیا اور خود ان کے کسٹمر بن گئے۔ڈوین جانسن کی دونوں بیٹیوں نے والد پر عورتوں کے تمام میک اپ کا سامان استعمال کیا جس کے بعد انہیں دیکھنے والے ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔ہالی ووڈ اداکار نے بیٹیوں کے ساتھ محبت بھری ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی جسے ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔