پیرس میں مسلح شخص کی فائرنگ، 3افراد ہلاک، 4 زخمی

پیرس،دسمبر۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسلح شخص نے ایک مصروف شاہراہ پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل اور 4کو زخمی کردیا۔ مسلح ملزم نے ایک مصروف مقام پر فائرنگ کی اور ایک ہیئر سیلون میں جاکر چھپ گیا۔ پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو گرفتار اور اسلحہ تحویل میں لے لیا، تفتیشی عمل جاری ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کردیا گیا جن میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔فائرنگ کے وقت علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ ملزم SNCF سے بطور ڈرائیور ریٹائر ہے ، فائرنگ ایک کرد ثقافتی مرکز کے قریب ہوئی جو گارے ڈی ایل ایسٹ اسٹیشن سے زیادہ دور نہیں ہے، واقعہ کے بعد پولیس نے لوگوں سے علاقے سے دور رہنے کی اپیل کی۔

Related Articles