طلباء قوم کی توقعات پر پورا اتریں: نوین پٹنائک

بھونیشور، دسمبر۔ اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے ہفتہ کو سینک اسکول کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ ہر موقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور قوم کی توقعات پر پورا اتریں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر پٹنائک نے کہا کہ سینک ودیالیہ نے نہ صرف ملک کے چند بہترین سپاہی پیدا کیے ہیں بلکہ اس کے کیڈٹس کی ایک بڑی تعداد نے بھی اہم رول ادا کیا ہے۔ اس اسکول کے سابق طلباء نے سول سروس، میڈیسن، انجینئرنگ، مرچنٹ نیوی، انٹرپرینیورشپ اور دیگر کئی شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیمی نظام کی مضبوطی طلباء میں علم، خود اعتمادی، ذمہ داری اور آزادانہ سوچنے کی صلاحیت اور مشکلات کا سامنا کرنے میں مضمر ہے۔سینک ودیالیہ بھونیشور مسلح افواج کی اخلاقیات قائم کرنے کی اپنی کوششوں کے لئے الگ کھڑا ہے اور یہ اسکول ہر طالب علم کی انفرادی صلاحیت کو بیدار کرنے اور زندگی کے ہر لمحہ مادر وطن کی خدمت کے لیے جوانوں کو تیار کرتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سینک ودیالیہ ہمارے مستقبل کے شہریوں میں مطلوبہ تبدیلی لاتا رہے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا “مجھے سینک ودیالیہ بھونیشور کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے اس اہم موقع پر آپ کے ساتھ شامل ہونے پر خوشی ہے۔ میری طرف سے آپ سب کو اس شاندار موقع پر مبارکباد۔انہوں نے کہا کہ سینک ودیالیہ 1962 میں عظیم لیڈر اور اڈیشہ کے سابق وزیر اعلیٰ بیجو پٹنائک نے قائم کیا تھا اور اب یہ اسکول معیاری تعلیم، کردار سازی اور شخصیت کی نشوونما کے لیے ایک معیار بن گیا ہے‘‘۔

Related Articles