معروف تمل اداکار مائے سندر کا انتقال

چنئی، دسمبر۔ نامور تمل اداکار مائے سندر کا ہفتہ کی صبح تروورور ضلع کے اپنے آبائی شہر منارگوڈی میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 50 سال تھی۔آنجہانی سندر کے قریبی دوست اور اداکار سمپت رام نے اپنے فیس بک پوسٹ کے ذریعے ان کے انتقال کی اطلاع دی۔اداکار سمپت رام نے اپنی پوسٹ میں لکھا“آج میں اپنے قریبی دوست اور اداکار مائی سندر کے انتقال کی خبر سن کر صدمے میں ہوں۔ ہم ان سے 1998 میں ملے تھے۔ وہ بہت اچھے انسان تھے۔ میں نے حال ہی میں ان کے ساتھ ہدایت کار عامر صاحب کی فلم’اووئر تھمجھکو‘ میں کام کیا ہے۔ میں ان کی آتما کی شانتی کے لیے دعا گو ہوں۔انہوں نے بتایا کہ اداکار مائے سندر نے 50 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے جیسے مائی ، تھلّادھا منم تھلم ، ونیلا کباڑی کجھو ، کلناری کوٹم ، سلوکووروپتی سنگم اور گٹا کشتی ۔ انہوں نے ان فلموں میں مزاحیہ کرداربھی ادا کیے ہیں۔ وہ فلم ونیلا کبڈی کجھو سے مشہور ہوئے۔ وہ یرقان میں مبتلا تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا۔ ان کا انتقال جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تقریباً 2.45 بجے ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔مائے سندر کے انتقال پر تامل فلم انڈسٹری سوگوار ہے۔

Related Articles