مادری زبان کو عدالتوں میں متعارف کرنے اور ضروری اصطلاحات کی تیاری کی ضرورت:سابق چیف جسٹس رمنا

حیدرآباد دسمبر۔سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا ہے کہ تلگو زبان کے تحفظ کا یہ موزوں وقت ہے۔انہوں نے آندھراپردیش کے وجئے واڑہ کے پی بی سدھارتا آڈیٹوریم میں منعقدہ تلگو ویلگو سبھا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تلگوکی تدریس کے سلسلہ میں اساتذہ کا اہم رول ہے اور کوئی بھی ان کا بدل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ ہمیں تمل ناڈو سے سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ تلگوزبان کا تحفظ کیاجائے۔انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حالات کے مطابق زبان میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مادری زبان کو عدالتوں میں متعارف کرنے اور ضروری اصطلاحات کی تیاری کی ضرورت ہے۔

Related Articles