حکومت پولٹری فارمرز کے مفادات کا نقصان نہیں پہنچنے دے گی

نئی دہلی، دسمبر۔مویشی پروری ، ڈیری اور ماہی پروری کے وزیر پرشوتم روپالا نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت پولٹری فارمرز کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچنے دے گی۔مسٹر روپالا نے وقفہ صفر کے دوران کہا کہ کوئی بھی قانون بنانے سے پہلے ریاستوں اور کسانوں سے رائے لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری فارمرز کو ڈیری فارمرز سے نہ جوڑا جائے۔ یہ دونوں الگ الگ معاملات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری فارمرز معیشت کے مضبوط ستون ہیں۔اس سے پہلے پولٹری فارمرز کے مسائل کو اٹھاتے ہوئے ڈی ایم کے کے کے آر این راجیش کمار نے کہا کہ ملک کی کئی ریاستوں میں کسان بڑے پیمانے پر انڈے پیدا کرتے ہیں۔قدرتی ربڑ کی قیمت میں گراوٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیرالہ کانگریس (ایم) کے جوش کے مانی نے ربڑ پر درآمدی محصول میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی ربڑ بڑے پیمانے پر درآمد کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں کمی آرہی ہے۔

 

Related Articles