بسواراج ہوراٹی تیسری بار قانون ساز کونسل کے چیئرمین منتخب ہوئے

بیلگاوی، دسمبر ۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما بسواراج شیولنگپا ہوراٹی کو کرناٹک میں تیسری بار قانون ساز کونسل کا چیئرمین منتخب کئے گئے ہے۔مسٹر ہوراٹی بدھ کو قانون ساز کونسل کے چیئرمین کے عہدے کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے۔ اس موقع پر پارٹی اور اپوزیشن کے ارکان نے مسٹر ہوراٹی کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر مسٹر ہوراٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے قانون ساز کونسل میں کہاکہ”مسٹر بسواراج ہوراٹی نے آزادی کے بعد کرناٹک میں تعلیم کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مسٹر ہوراٹی نے وزیر تعلیم کے طور پر کئی تبدیلی کی جس نے تعلیم کے شعبے کو استحکام فراہم کیا ہے۔ استاد نمائندہ کے طور پر ہی نہیں،بلکہ ایک ایڈمنسٹریٹر کے طور پر بھی انہوں نے سخت فیصلے لیے ہیں اور تعلیم کے میدان میں ترقی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔انھوں نے اساتذہ کا تبادلہ کیا،اساتذہ کی مراعات، ہائی اسکولوں اور کالجوں کی تعمیر سمیت کئی کام کیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مسٹر ہوراٹی ایک استا ذ کے طور پر بہت ہی مؤثر طریقے سے کیا ہے۔مسٹر بومئی نے کہا کہ ہم سب کو خوشی ہے کہ قانون ساز کونسل کے صدر کے عہدہ کے انتخاب میں متفقہ طور پر مسٹر ہوراٹی کو اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا ہے۔ پورے ایوان نے ان کی سنیارٹی اور تجربہ کو تسلیم کیا ہے۔اسپیکر کے عہدے کا متفقہ انتخاب عام طور پر اس ایوان کے وقار کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میں قانون ساز کونسل کے تمام اراکین کو ایوان کے سینئر ممبر منتخب ہونے، متعدد ذمہ داریاں نبھانے اور سب کی دوستی اور اعتماد حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ا نہوں نے ایوان بالا قانون ساز کونسل کے احترام کے مطابق برتاؤ کرنے پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles