بیرونی ممالک کے ملے جلے اشاروں سے شیئر بازار میں تیزی

ممبئی، بیرون ممالک کے ملے جلے اشاروں اور ریلائنس انڈسٹریز جیسے شیئروں میں زوردار ریکارڈ تیزی سے ملک کے شیئر بازاروں نے جمعرات کے روز ایک طویل پرواز کی۔ ابتدائی دو گھنٹوں میں بامبے شیئر بازارکا سینسیکس 475 اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 127 پوائنٹس کی بلندی پرکاروبار کررہا ہے۔
اس سے قبل سیشن کے آغاز میں اسٹاک مارکیٹ گذشتہ روز کے بڑی گراوٹ سے باہر آتی نظر آئی۔
سینسیکس بدھ کے 38193.92 کےمقابلے 38516.88 پوائنٹس پر 322.9 پوائنٹ اوپر کھلا اور نیچے میں 38367.07 پوائنٹس تک گرنے کے بعد فی الحال 38667.89 پوائنٹ پر برتری کے ساتھ کاروبار کررہا ہے۔

 

Related Articles