آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر بس اور ڈی سی ایم میں ٹکر، 6 افراد ہلاک، 21 زخمی

فیروز آباد، دسمبر ۔ اتر پردیش میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر بدھ کی صبح ایک نجی بس اور ڈی سی ایم سے ٹکرانے کے بعد بس نیچے گر گئی۔ جس میں 6 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 21 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ آج علی الصبح فیروز آباد تھانے کے ناگلہ کھنگار علاقے کے تحت آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر بس ڈی سی ایم سے ٹکرا گئی اور نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں 6 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 21 دیگر زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور اس کا بچہ اور چار مرد شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہی رنوجے سنگھ اور یو پی ڈی اے کی ٹیم تھانے کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کر دیا۔زخمیوں کو باہر نکال کر اسپتال لے جایا گیا باقی محفوظ مسافروں کو دوسری بس کا انتظام کرکے انتظامیہ نے آگے کے لئے روانہ کردیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سنگھ نے بتایا کہ لدھیانہ سے رائے بریلی جارہی ایک پرائیویٹ بس آج صبح لکھنؤ ایکسپریس وے پر ڈی سی ایم سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے وقت بس میں 45 مسافر سوار تھے۔ امدادی کاموں کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اب تک چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم ہاؤس بھجوا دیا گیا، اب تک تین افراد کی شناخت ہوسکی ہے۔ مرنے والوں کے ناموں کی شناخت رینا (22) بیوی سنیل، آیانش (15 ماہ)، بیٹا سنیل ساکن فتح پور اور سنت لالہ (62) ساکن کوشامبی کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثے کی وجہ گھنا کہرا بتایا جا رہا ہے۔ بس ڈرائیور نے آگے جارہی ڈی سی ایم کو نہیں دیکھا۔

Related Articles