ہاکی ورلڈ کپ ٹرافی امرتسر پہنچی

امرتسر،دسمبر۔ ایف آئی ایچ ہاکی مردوں کی ورلڈ ٹرافی اپنی 50روزہ ہندوستان کے سفر کے بعد 10ویں دن بدھ کو پنجاب کے امرتسر شہر میں پہنچ گئی۔سرجیت ہاکی سوسائٹی کے جنرل سکریٹری سرندر سنگھ بھاپا نے یہاں امرتسرایئرپورٹ پر لکھنؤ سے آنے والی ٹرافی کا استقبال کیا۔اولمپین سرندر سنگھ سوڑھی، آئی پی ایس (سبکدوش)، ہاکی پنجاب کے صدر نتین کوہلی اور جنرل سکریٹری اولمپین ہرپریت سنگھ مندر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنایک نے پانچ دسمبر کو ہاکی انڈیا کے صدر دلیپ ترکی کو ٹرافی سونپ کر ایف آئی ایچ مردوں کا ہاکی ورلڈ کپ 2023کی ٹرافی کا دورہ کیا تھا۔ بھونیشور لوٹنے سے پہلے اس ٹرافی کو 12ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاست کی سیر کرے گی۔ٹرافی اس 21روزہ دورے میں مغربی بنگال، منی پور، آسام، جھاڑ کھنڈ، اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، نئی دہلی، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، تمل ناڈو، کیرالہ اور کرناٹک میں گھومتے ہوئے دسمبر کے آخر میں اڑیسہ لوٹے گی، جہاں 13جنوری 2023سے ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔

Related Articles