چینیوں کے ہوٹل پر حملہ ہم نے کیا : داعش

کابل، دسمبر ۔دہشت گرد تنظیم داعش نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ کابل کے علاقے شہر نو میں چینیوں کے ایک ہوٹل پر حملہ ہم نے کیا ہےافغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز چینیوں کے مقیم ہوٹل پر حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی ہے دہشت گرد تنظیم داعش نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ کابل کے علاقے شہرِ نو میں چینیوں کے ہوٹل پر حملہ ہم نے کیا ہے۔دریں اثنا، کابل کے ایمرجنسی ہسپتال کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد تین نعشوں اور 18 افراد کو لایا گیا ہے۔طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ اس حملے کے دوران ہوٹل سے بعض غیر ملکیوں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دو دیگرغیر ملکی اپنے کمروں کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگانے کے دوران زخمی ہو گئے ۔

Related Articles