دھول پور میں بھیک مانگنے میں مبتلا 29 افراد کو بچا یا گيا

بھرت پور، دسمبر۔ راجستھان کو 26 جنوری تک بھیک مانگنے اور بھکاریوں سے پاک کرنے کے لیے شروع کی گئی مہم کے تحت دھول پور میں بھیک مانگنے میں ملوث 29 لوگوں کو بچایا گیا ہے۔دھول پور پولیس، ریلوے پولس اور سٹی کونسل کی اس مشترکہ مہم میں بھیک مانگنے میں لگائے گئے لوگوں کو ریسکیو کرکے رین بسیرے میں لے جایا گیا جہاں ان کے بال منڈھوانے اور نہانے کے بعد پہننے کے لیے اچھے کپڑے دیے گئے۔ضلع کلکٹر انیل اگروال نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے چلائی جا نے والی مہم کے تحت، چیف سکریٹری، حکومت راجستھان کی ہدایات پر مختلف محکموں کے ساتھ رابطہ قائم کرکے مہم شروع کی گئی تھی تاکہ بھیک مانگنے میں ملوث لوگوں کو مرکزی دھارے سے جوڑا جا سکے۔ بھیک مانگنے میں ملوث 29 افراد کو طبی امداد بھی دی گئی جن میں سے دو افراد کا ذہنی طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں سے علاج کرایا جارہا ہے۔مہم کے تحت مہاراشٹر کی سشیلا دیوی اور مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا کے رہنے والے راماشنکر کو بھی محکمہ سماجی بہبود کی اسکیموں سے جوڑ کر پنشن فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بچائے گئے تمام لوگوں کو مختلف محکموں کی جانب سے روزگار فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Related Articles