جموں وکشمیر میں بہت جلد اسمبلی چناو ہونگے

اس بار بھاجپا کا ہی وزیرا علیٰ ہوگا : بی جے پی جنرل سیکریٹری

جموں،دسمبر۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ترن چھوگ نے جمعے کے روز کہا کہ جموں وکشمیر میں بہت جلد اسمبلی چناو ہونگے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بھاجپا اگلی سرکار بنانے میں کامیا ب ہوجائے گی۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا جموں وکشمیر میں جلد چناو کرانے کے حق میں ہے اور اس ضمن میں بی جے پی نے سبھی کانٹوں کو دور کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن ووٹنگ فہرستوں پر اعتراضات کی خاطر سیاسی پارٹیوں کو اپنی آراء پیش کرنے کے بارے میں آگاہ کریں گے اور اُس کے بعد کسی بھی وقت چناو ہونگے۔قومی جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں بی جے پی اپنے بل بوتے پر حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی اور اگلا وزیر اعلیٰ بھی بھاجپا کا ہی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک کے سبھی فرقوں سے وابستہ لوگوں نے وزیر اعظم مودی پر بھروسہ جتایا ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ آنے والے پارلیمان انتخابات جو سال 2024 میں ہونے جارہے ہیں بھاجپا واحد بڑی پارٹی کے طورپر اُبھر کر سامنے آئے گی۔اُن کے مطا بق گجرات چناو میں بی جے پی کو جس طرح سے لوگوں نے سپورٹ کیا اُس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ :’لوگوں نے بی جے پی پر بھروسہ کیا اور جموں وکشمیر کے اسمبلی انتخابات میں بھی لوگ بی جے پی اُمیدواروں کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔

Related Articles