مذہبی مقامات کو پھر سے کھولنے کے مطالبہ والی عرضی پر سپریم نے مرکز سےطلب کیاجواب

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ملک بھر میں تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کی درخواست پر مرکز سے جواب طلب کیا۔ واضح ہوکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں مذہبی مقامات بند ہیں یاوہاں جانے کے لئے پابندی عائد ہے۔ عدالت نے اس درخواست پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔
چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی صدارت والی بنچ نے احمد آباد میںواقع ’’گیتارتھ گنگا ٹرسٹ ‘‘کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرکے ملک میں عبادت گاہوں کو کھولنے کامطالبہ کیا ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والی سماعت میں بنچ نے کہا کہ ہم امکان کو تلاش کرنے کے لئے صرف نوٹس جاری کررہے ہیں۔ اس بنچ میں جسٹس اے ایس بوپنا اور وی رام سبرامونیم بھی شامل تھے۔

Related Articles