ایک دن میں ریکارڈ74,894 کورونا متاثر، صحتیاب

نئی دہلی، پورے ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 74,894 کورونا متاثرین کی شفایابی سے قومی سطح پر اوسط ریکوری کی شرح بڑھ کر 77.77 فیصد ہوگئی ہے۔
صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں پورے ملک میں 74,894 کورونا مریض، صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 33,98,844 ہو گئی ہے۔
وزارت نے آج یہاں بتایا کہ 08 ستمبر کو کورونا سے صحتیاب ہونے والوں میں مہاراشٹر میں 13،234، آندھرا پردیش میں 11،691، کرناٹک میں 7،803، تمل ناڈو میں 6،599، اتر پردیش میں 5،439، مغربی بنگال میں 2،996 اور تلنگانہ میں 2،485 افراد شامل ہیں۔

Related Articles