ہائی کورت کے حکم سے پہلے ہی بی ایم سی نے توڑ دیا کنگا کا دفتر

عدالت نے کنگنا رنوت کے دفتر میں غیر قانونی تعمیر کو گرانے میں اتنی جلد بازی کرنے کے لئے بی ایم سی سے کیا جواب طلب

ممبئی، 9 ستمبر (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رنوت کے ممبئی واقع ’منی کرنیکا فلمز‘ دفتر کو برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیر بتاتے ہوئے توڑ دیا ہے۔ اس دوران بامبے ہائی کورٹ نے کنگنا رنوت کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بی ایم سی کی کارروائی پر روک لگادی ہے۔
عدالت کی جانب سے یہ روک جمعرات دوپہر تین بجے لگائی گئی ہے اگرچہ بی ایم سی نے پہلے ہی اپنی کارروائی پوری کرلی تھی۔ عدالت اس معاملے میں جمعرات کو پھر سے سماعت کرے گی۔ عدالت نے کنگنا رنوت کے دفتر میں غیر قانونی تعمیر کو گرانے میں اتنی جلد بازی کرنے کے لئے بی ایم سی سے جواب طلب کیا ہے۔ کل بی ایم سی کو اس کا جواب دینا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس وبا کے پیش نظر بامبے ہائی کورٹ نے گزشتہ 26 مارچ کو ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاستی حکومت بی ایم سی اور سبھی متعلقہ محکمے کسی کے خلاف کوئی مخالف کارروائی جلد بازی میں نہ کریں۔
واضح رہے کہ کنگنا اور شیو سینا لیڈروں کے مابین جاری زبانی جنگ کے دوران بی ایم سی نے یہ کارروائی کی ہے۔ کنگنا بدھ کو ممبئی کے لئے اپنی آبائی ریاست سے روانہ ہوچکی ہیں۔

Related Articles