مالا چھوڑو عوام کی خدمت کرو :شیوراج

بڑوانی،، دسمبر۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج یہاں ضلع کے سینڈوا بلاک کے چاچریوں میں طویل استقبالیہ پروگرام اور مالا پہنانے کی کانگریس کی روایت کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ اسے چھوڑ کر عوام کی خدمت میں لگنا چاہئے۔چاچریامیں آج پیسہ قانون بیداری کانفرنس میں پہنچے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کا منچ پر استقبال کیا جارہا تھا ۔ استقبالیہ تقریب طویل ہونے کے سلسلے میں مسٹر چوہان اچانک خطاب کرنے پہنچے اور انھوں نے مائک لیتے ہوئے کہا کہ یہ روایت بن گئی ہے کہ لیڈروں کا استقبال بڑی مالاوں کے ساتھ کیا جائے۔ ہمیں وقت کی بربادی نہ کرتے ہوئے عوام سے خطاب کرنا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ بڑی مالا کے استقبال سے عوام کو کیا ملنے والا ہے، یہ سب چھوڑنا چاہئے۔ انھوں نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ دراصل مالا پہنانے اور طویل استقبال کی روایت کانگریس کی ہے ہمیں یہ سب چھوڑ کر عوام کی خدمت کرنی چاہئے۔اس درمیان ضلع کے انچارج وزیر ہردیپ سنگھ ڈنگ، کابینی وزیر پریم سنگھ پٹیل،لوک سبھا ایم پی گجیندر پٹیل، راج سبھا ایم پی سمیر سنگھ سولنکی اور بی جی پی کے ضلعی صدر اوم سونی موجود تھے۔

Related Articles