ہماچل میں 59 مقامات پر 8 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی

شملہ، نومبر۔ہماچل پردیش میں 12 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد 8 دسمبر کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کی صبح 8 بجے سے 59 مقامات پر 68 گنتی مراکز پر شروع ہوگی۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے 2 اور 7 دسمبر کو گنتی کے عملے کو ٹریننگ دی جائے گی۔ ووٹوں کی گنتی میں سب سے پہلے پوسٹل بیلٹس کی گنتی کی جائے گی۔ 11 بجے تک رجحانات واضح ہو جائیں گے۔ چنبا میں دو، کانگڑا میں 13، لاہول اسپیتی اور کنور میں ایک ایک، کلو چار، منڈی دس، حمیر پور پانچ، اونا اور بلاس پور میں تین، سولن چار، سرمور پانچ اور شملہ میں آٹھ گنتی کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جہاں گنتی کا یہ کام 68 ہالوں میں کیا جائے گا۔ ووٹوں کی گنتی کے لیے کم از کم آٹھ اور زیادہ سے زیادہ 14 میزیں لگائی جائیں گی۔ رجسٹرڈ سیاسی جماعت کے ایک ایجنٹ کو ہر میز پر بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ گنتی کے کم از کم 10 اور زیادہ سے زیادہ 18 راؤنڈ ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر آدتیہ نیگی نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کو پرامن طریقے سے مکمل کرنے کے لیے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ تمام مراکز پر تین سطحی سیکورٹی ہوگی۔ گنتی مرکز کے اندر کسی بھی غیر مجاز شخص کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ موبائل فون لے جانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

Related Articles