حکومت سب کو تعلیم مشن کیلئے مستقل اقدامات کررہی ہے: شاہ

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ’عالمی یوم خواندگی‘ کے موقع پرلوگوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سب کو تعلیم مشن کی تکمیل کی سمت میں لگاتار اقدامات کررہی ہے مسٹر شاہ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا’’وزیر اعظم نریندر مودی کی بصیرت آموز قیادت میں ہماری حکومت بچوں کو بااختیار بنا نے کے ساتھ ہی ’سب کو تعلیم‘کے ساتھ ہی اپنے مشن کی نئی ایجوکیشن پالیسی ،بیٹی بچاؤ ،بیٹی پڑھاؤ اور مکمل تعلیم مشن جیسی اصلاحات اور اسکیموں کے ذریعہ سے تکمیل کی جانب مستقل طور پر کام کر رہی ہے۔

عالمی یوم خواندگی2020 کا موضوع ’’کووڈ 19 کے بحران کے دوران خواندگی ، تعلیم اور مطالعات‘‘ ہے۔

 

Related Articles