رام للا کے شاندار مندر کی تیزی سے ہورہی ہے تعمیر:یوگی

اجودھیا:نومبر۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اتوار کو کہا کہ اجودھیا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں رام جنم بھومی پر وراجمان رام للا کے شاندار مندر کی تعمیر تیزی سے ہورہی ہے۔یوگی نے آج یہاں کروڑوں کے اخراجات سے 46 پروجکٹوں کا فتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد سرکاری انٹر کالج میں منعقد پربدھ سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجودھیا ملک اور ریاست کے نقشے پر دیکھی جارہی ہے۔ دیوالی پر منعقد دیپ اتسو کے موقع پر مودی کی آمد سے نئی اجودھیا کا فروغ ہورہا ہے۔ جو آپ کو کچھ مہینوں بعد دکھائی پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اجودھیا کے باشندوں کو شاندار تعمیر ہوجانے کے بعد کاروباری خود بخود اجودھیا آئے گا اور اجودھیا باشندے خوشحالی میں اپنی زندگی گذاریں گے۔ وزیر اعلی نے سابق سماج وادی حکومت پر طنز کستے ہوئے سابقہ حکومتوں میں بجلی کی سپلائی تھم گئی تھی۔ غنڈہ گردی بہت ہوتی تھی ان سب پر میں نے شکنجہ کسا اور پوری ریاست میں کہیں پر بھی جب سے میری حکومت ہے تب سے کہیں کرفیو نہیں لگا ہے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ اجودھیا میں 24گھنٹے بجلی دستیاب ہے۔یوگی نے کہا کہ آج اترپردیش سے جرائم پیشہ افراد غائب ہوچکے ہیں اور لوگ ٹھیلہ لگا کر اپنی زندگی گذار رہے ہیں۔ سڑکیں تعمیر ہورہی ہیں۔ کسانوں کی ترقی ہورہی ہے۔کروڑوں روپئے کے پروجکٹ پوری ریاست میں چل رہی ہیں۔ اجودھیا سے چاروں طرف گورکھپور، گونڈہ، وارانسی، لکھنؤ جیسی سڑکوں کا پوری طرح سے توسیع کاری ہورہی ہے۔ کیونکہ اجودھیا میں آنے والے عقیدت مندوں کو کسی بھی طرح کی آمدورفت میں تکلیف نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ترقی سے متعلق کسی بھی شہر کے لئے میں بجٹ کی کمی نہیں ہونے دونگا۔ میرا منصوبہ ہے کہ پوری ریاست میں خاص کر اجودھیا میں تیز ترقی ہو۔ گاؤں کی سڑکیں۔ شہر کی گلیوں کی سڑکیں چاروں طرف بنائی جارہی ہیں اس میں کوئی روکاوٹ نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اجودھیا ہماری سات پُری میں سے ایک پُری ہے۔تنہا اجودھیا میں تیس ہزار کروڑ کے پروجکٹ کا فائدہ مل رہا ہے۔ اجودھیا میں ترقی کے لئے پیسے کی کمی نہیں رکھی گئی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب بھی ہم اجودھیا آتے ہیں تو اجودھیا کے سنت مجھ سے یہی کہتے ہیں کہ یوگی جی آپ مندر کی تعمیر کراؤ۔ انہوں نے کہا کہ اجودھیا کو نگر نگم بنانے کا کام ڈبل انجن کی حکومت نے کیا ہے۔ یہ نئی اجودھیا کی تصویر ابھر کرسامنے آئی ہے۔اس سے پہلے ریاست کے وزیر اعلی نے ہنومان گڑھی میں جاکر ماتھا ٹیکا اور شری رام جنم بھومی پر وراجمان رام للا کو درشن۔پوجن کرنے کے بعد شاندار مندر کا جائزہ لیا۔ ٹیڑھی بازار میں واقع اجودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ بنائی جارہی ملٹی لیول پارکنگ کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے بعد یوگی اجودھیا کمشنر آڈیٹوریم میں ترقیاتی کاموں اور ویژن ڈاکیومنٹ کے سلسلے میں افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔

 

Related Articles