اڈیشہ: بھگوان کارٹکیشور کی مورتی وسرجن کے دوران پٹاخے کی ڈھیر میں دھماکہ، کئی زخمی

کیندرپاڑہ، نومبر۔کیندرپاڑہ صدر تھانہ علاقہ کے تحت کارتکیشور مورتی وسرجن کے موقع پر بدھ کی رات بلیا بازار میں آتش بازی کے مقابلے کے دوران پٹاخوں کی ڈھیرمیں دھماکے سے کئی لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ پولس نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔پولس ذرائع نے بتایا کہ کارتکیشور مورتی وسرجن کے دوران پٹاخوں کی ڈھیر میں دھماکہ سے 30 سے ​​زیادہ لوگ جھلس کر شدید زخمی ہوئے، جن میں سے دس کو کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج واسپتال منتقل کیا گیا اور انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کل دیر ​​رات بلیا بازار میں کارتیکیشور مورتی وسرجن مقام پر آتش بازی کے مقابلے کے دوران پٹاخوں کی ڈھیر میں دھماکہ سے آگ لگ گئی اور پان کی دکان کے قریب زبردست دھماکہ ہوا۔ سینکڑوں مقامی لوگ پان کی دکان کے قریب کھڑے ہو کر وسرجن اور آتش بازی کے مقابلے سے لطف اندوز ہورہے تھے، اسی دوران یہ دردناک حادثہ پیش آیا جس میں کئی لوگ بری طرح جھلس گئے۔تمام زخمیوں کو مقامی لوگوں اور پولیس اہلکاروں کی مدد سے کیندرپاڑہ صدر اسپتال پہنچایا گیا۔اسپتال کے ذرائع کے مطابق شدید جھلسنے والے آٹھ افراد کو علاج کے لیے ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ضلع کلکٹر امرت رتوراج نے شدید زخمیوں کی حالت کا جائزہ لینے ضلع کے صدر اسپتال پہنچ کر ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال میں زخمیوں کے مفت علاج کے انتظامات کئے۔ انہوں نے پہلے ہی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles