ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 77.65 فیصد

نئی دہلی،ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 73521 کورونا متاثرین کی شفایابی سے قومی اوسط سطح پر ریکوری کی شرح بڑھ کر 77.65 فیصد ہوگئی ہے منگل کے روزصحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 73،521 افراد جان لیوا وبا سے صحت مند ہوچکے ہیں ، جس سے اب تک کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 33،23،950 ہوگئی ہے۔

شفایابی کی شرح میں بہارسرفہرست ہے۔ بہار میں صحت مند ہونے والوں کی شرح 89 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ دہلی میں یہ شرح 87 فیصد ، تمل ناڈو میں 87 فیصد ، مغربی بنگال میں 85 فیصد ، راجستھان میں 83 فیصد اور گجرات میں 81 فیصد ہے۔
اس کے علاوہ آندھرا پردیش میں 80 فیصد ، ہریانہ میں 78 فیصد ، اڈیشہ میں 78 فیصد ، تلنگانہ میں 78 فیصد ، مدھیہ پردیش میں 75 فیصد ، اترپردیش میں 76 فیصد ، جموں و کشمیر میں 74 فیصد ، کیرالہ میں 75 فیصد ہے۔ کرناٹک میں 74 فیصد ، پنجاب میں 72 فیصد ، جھارکھنڈ میں 71 فیصد ، مہاراشٹر میں 71 فیصد اور چھتیس گڑھ میں 47 فیصد شفایابی کی شرح ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 75،809 کیسز رپورٹ ہونے سے اب تک جان لیوا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 42،80،422 ہوگئی ہے۔ تاہم 7 ستمبر کو 73،521 متاثرین کے شفایاب ہونے اور 1،133 مریضوں کی موت سے کورونا وائرس کے 1،155 ایکٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں 8،83،697 کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز ہیں۔

 

Related Articles