ایک ہندوستان۔مستحکم ہندوستان کے تصور کو جلا بخش رہا ہے کاشی۔تمل سنگمم:یوگی

وارانسی:نومبر۔ملک کی ثقافتی راجدھانی کے طور پر معروف وارانسی میں کاشی۔ تمل سنگمم کے انعقاد سے مسرور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ملک کی قدیم تہذیب و ثقافتوں کے لنک کا یہ پروگرام ایک ہندوستان مستحکم ہندوستا ن کے تصور کو جلا بخش رہا ہے۔بی ایچ یو پی کے ایمفی تھیئٹر گراونڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں کاشی۔تمل سنگمم سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ آج جنوب کا شمال سے بے مثال سنگم ہورہا ہے۔ صدیوں پرانے رشتے کو پھر سے نئی زندگی مل رہی ہے۔ یہ تقریب آزادی کے امرت کال وزیر اعظم کے ایک ہندوستان مستحکم ہندوستان کے تصور کو زندہ کررہا ہے۔ کاشی اور تمل ناڈؤ میں ہندوستان ثقافتوں کے سبھی عناصر یکساں طور سے محفوظ ہیں۔وزیر اعلی نے تمل میں سبھی کا استقبال کرتے ہوئے کہا بھگوان شری رام کے ذریعہ شری رامیشورم میں قائم جیوترلنگ اور کاشی میں وراجمان بھگوان آدی وشویشور جیوتر لنگ کی شکل میں قابل پوجا ہیں۔ یہ دونوں جیوترلنگ کاشی اور تمل ناڈو کے تعلقات کا مرکز ہیں۔ بھگوان شری رام اور بھگوان شیو کے ذریعہ سے تعمیر اس تعلق کو آدی شنکرآچاریہ نے ہندوستان کے چاروں کونوں تک پہنچایا۔آج وزیر اعظم مودی اسی مہا یگیہ کو رفتار دے رہے ہیں۔یوگی نے کہا کہ یہ مانا جاتا ہے کہ بھگوان شیو کے منگھ سے جو بھی زبانیں نکلیں ان میں تمل اور سنسکرت یکسان طور سے نکل کر اپنے مالدار ادب کے طور پر جانی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ہندوستانی زبانیں سبھی کو اپنے میں سموتی ہیں۔ شمولیت ثقافتی تحریک کا باعث رہا ہے جو سماج میں ہم آہنگی بنائے ہوئے ہے۔ کاشی۔ تمل سنگمم کے انعقاد سے تمل ناڈو کے ہمارے مہمان نہ صرف کاشی سمیت اترپردیش کی مالدار ثقافتی ورثے سے آشنا ہونگے بلکہ شمال اور جنوب کے سنگم سے ہماری ثقافتی یکتا کو بھی مضبوط بنانے میں اپنا تعاون دیں گے۔

Related Articles