الائنس ایئر دہلی سے لدھیانہ کے لئے پروازشروع کرے گی
نئی دہلی، الائنس ایئر 10 ستمبر سے دہلی اور لدھیانہ کے بیچ پرواز شروع کرے گی ۔ یہ اڑان ہفتے میں چار دن پیر، منگل ، جمعرات اور سنیچر کے روز دستیاب رہے گی۔
پرواز نمبر 9i837 صبح 9 بجے دہلی سے روانہ ہوگی اور صبح 10.15 بجے لدھیانہ پہنچے گی۔ واپسی کی پرواز نمبر 9i838 صبح 10.45 بجے لدھیانہ سے روانہ ہوگی اور 11.55 پر دہلی ایئر پورٹ پر لینڈ ہوگی۔اس روٹ پر 70 سیٹوں والا طیارہ اے ٹی آر 72 اڑان بھرے گا۔ اس کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ شروع ہوگئی ہے۔