پریتی زنٹا کے جڑواں بچے ایک سال کے ہوگئے

ممبئی،نومبر۔بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کے جڑواں بچے جے اور جیا ایک سال کے ہوگئے۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کی پہلی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جنہیں ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔پریتی زنٹا نے اپنے دونوں بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر الگ الگ پوسٹ کیں اور ان کے کیکس اور سالگرہ سے متعلق سامان اور کھلونوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔واضح رہے کہ پریتی زنٹا نے جین گڈ اینف کے ساتھ 2016ء میں شادی کی تھی جس کے بعد 2021ء میں انہوں نے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔گزشتہ سال پریتی زنٹا نے انسٹاگرام پر کہا تھا کہ ’وہ اور اْن کے شوہر اپنی زندگی میں اِن بچوں کے آنے پر بے حد خوش اور پر جوش ہیں‘۔47 سالہ پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ ’وہ اس موقع پر اپنے ڈاکٹرز، نرسز اور سروگیٹ ( بچوں کو جنم دینے والی ماں ) کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے سفر میں اْن کا ساتھ دیا۔‘

Related Articles