سیکنڈری اسکولوں میں بھی طلباء کوفل پینٹ اور شرٹ پہن کر آنے کی ہدایت

لکھنو:نومبر۔بیسک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے بھی ثانوی اسکولوں میں بارہویں جماعت تک کے طلباء کو پوری آستین والی شرٹ اور فل پینٹ پہن کر آنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طلباء اور والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ اسکول کے ذریعے ڈینگو اور چکن گنیا کی وبا سے بچاؤ کے بارے میں بیدارکریں۔ثانوی تعلیم کے ڈائریکٹر مہندر دیو نے اس سلسلے میں تمام ڈویژنل جوائنٹ ڈائرکٹرس آف ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ انسپکٹرز آف اسکولس کو ہدایات جاری کی ہیں۔ روزانہ کی اجتماعی دعا میں بچوں کو متعدی امراض اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔کہا گیا ہے کہ وبائی امراض سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے ریلیاں بھی نکالی جائیں۔ اسکول کے احاطے میں رکھی کھلی پانی کی ٹینکیوں کی باقاعدگی سے صفائی ہونی چاہیے۔ اسکول کے احاطے اور محلے میں کہیں بھی پانی جمع نہیں ہونا چاہیے۔اسکول کے احاطے میں واقع ہینڈ پمپ اور متعدد ہینڈ واش کے قریب باقاعدگی سے صفائی کی جانی چاہیے۔ اس کے علاوہ اینٹی لاروا، کیڑے مار ادویات کاا سپرے بھی کیا جائے۔ اسکول کے احاطے اور محلے کو صاف ستھرا رکھا جائے اور جھاڑیاں کاٹی جائیں۔ مذکورہ کاموں میں مقامی آبادی کا تعاون بھی حاصل کیا جائے۔ اگر کسی بچے کو بخار ہو تو اس کا فورا علاج کرایا جائے۔

Related Articles