لکھنؤ میٹرو دوبارہ پٹری پر

لکھنؤ:07ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں پیر سے میٹرو خدمات دوبارہ شروع کردی گئیں۔
آفیشیل ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ لکھنؤ میٹرو کا آغاز آج صبح 6بجے سے کیا گیا ہے۔ آج ٹرانسپورٹ نگر واقع ڈیپو سے نکلی دو میٹرو اپ و ڈاؤن لائن سے چلائی گئیں۔نارتھ ساوتھ کاریڈور کے سبھی 21میٹرو اسٹیشن پر میٹرو افسران کو لگایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ افسران کی ذمہ داری ہوگی کہ کووڈ۔19کے ضوابط پر پوری طرح سے عمل کیا جائے۔
اترپردیش میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ کے ڈائرکٹر دنیش کمار کیشو نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشن کو ہر چار پانچ گھنٹے میں سینیٹائز کیا جارہا ہے۔ لفٹ کے ساتھ ،ٹکٹ کاونٹر،آٹو میٹک فیئر گیٹ اورٹکٹ ویٹنگ مشین کو تین سے چار گھنٹہ میں سینیٹائز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ہر اسٹیشن پر تعینات افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ مسافروں کو راغب کریں۔سبھی میٹرو اسٹیشنوں پر نیپکین کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
عالمی وبا کووڈ۔19کی وجہ سے ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران سبھی سرگرمیوں کے ساتھ میٹرو خدمات کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

Advertisement

Related Articles