دیپک پنیا کو ہوم کوارنٹائن کا مشورہ

نئی دہلی ،عالمی وبائی مرض کورونا وائرس سے متاثرعالمی چمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلوان دیپک پنیا کو ڈاکٹروں نے صحت سدھار کے بعد گھر میں قرنطین میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
دیپک کے علاوہ نوین اور کرشنا بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے۔ مرد پہلوانوں کے کیمپ کا آغاز یکم ستمبر سے ہریانہ کے سونی پت میں ہوا تھا اور یہ تینوں پہلوان اسی کیمپ کا حصہ تھے۔ کیمپ پر پہنچنے والے پہلوانوں اور معاون عملے کا کورونا پروٹوکول کے مطابق ٹیسٹ کیا گیا۔
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) نے ٹویٹ کیا کہ دیپک کی حالت اب بہتر ہے اور وہ غیرعلامتی مریض ہیں جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں قرنطین میں گھر پر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ سائی نے بتایا کہ دیپک کو گھر میں قرنطین میں رکھنے کے مشورے کو ڈسٹرکٹ کوڈ نوڈل آفیسر نے منظور کرلیا ہے۔

Related Articles