ساونت 09 ستمبر تک این سی بی حراست میں، ریا سے پوچھ گچھ جاری
ممبئی، بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے معاملے میں ڈرگ (منشیات) کے پہلو کی تفتیش کرنے والی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ہفتے کے روز گرفتار کیے گئے اداکار کے گھر کام کرنے والے اسسٹنٹ دیپیش ساونت کو نو نومبر تک این سی بی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
ساونت کو ہفتے کے روز پورے دن ہوئی پوچھ گچھ کے بعد ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے اتوار کی صبح این سی بی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے نو ستمبر تک این سی بی حراست میں بھیجنے کی ہدایت دی گئی۔
اسی کے ساتھ ہی اس معاملے میں این سی بی اب تک آٹھ افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔ اس معاملے میں سب سے اہم مشتبہ ریا چکرورتی کے بھائی شووِک اور سُشانت کے گھر کے مینیجر مِرانڈا کو گذشتہ اتوار کو گرفتار کیا گیا تھا۔
اس سے متعلق معاملے میں بالی وڈ اداکار ریا سے اتوار کو پوچھ گچھ شروع کی۔ ریا تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر سے این سی بی دفتر پہنچیں۔
ریا نے ابھی تک عبوری ضمانت کی عرضی داخل نہیں کی ہے۔ ریا کے وکیل ستیش مانے شندے نے کہا کہ ریا گرفتاری کے لیے تیار ہیں۔