مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، دہلی ہاوڑہ روٹ متاثر
فتح پور، اکتوبر۔کانپور اسٹیشن سے خالی ڈبوں سے لدی ایک مال ٹرین اتوار کی صبح یہاں راموان اسٹیشن پر پٹری سے اتر گئی۔ ٹرین کی آٹھ بوگیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں اور پٹریوں کو نقصان پہنچا۔ اس کی وجہ سے دہلی ہاوڑہ روٹ پر ٹرین کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔ وندے بھارت سمیت 12 ٹرینوں کے روٹس کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ او ایچ ای کے ٹریک کو صاف کرنے اور مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے ترجمان کے مطابق ٹرین کی آٹھ بوگیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ دونوں پٹریوں کے ٹوٹنے سے وندے بھارت ایکسپریس سمیت 12 مسافر ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ ریلوے انجینئرز نے شام تک روٹ پر ٹریفک بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔