مودی نے شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی

نئی دہلی،اکتوبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔مرکزی وزیر داخلہ اور وزیرکوآپریٹیو شاہ آج اپنا58واں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے انھیں ٹویٹ کر کے مبارکباد دی ہے اور ان کے لمبی اور صحت مند زندگی کی آرزو کی ہے۔ اس کے علاوہ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹویٹر ہینڈل سے بھی ان پر ایک ویڈیو جاری کیاگیا ہے۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، ”مسٹر امت شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ہندوستان کے وزیر داخلہ کے طور پر وہ ہمارے ملک کی ترقی کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ وہ اہم کوآپریٹو سیکٹر میں بہتری کے لئے قابل ستائش کام کر رہے ہیں۔ وہ ہماری قوم کی خدمت میں اپنی طویل اور صحت مند زندگی گزاریں۔مسٹر شاہ کی سالگرہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو جاری کیاہے۔ ٹویٹ کر کے کہا،”مقبول سیاست دان، شاندارمنتظم،ہنرمندحکمت عملی اور انتھک محنت کرنے والے مرکزی وزیر داخلہ مسٹر امت شاہ کو سالگرہ مبارک۔“

Related Articles