مودی ایودھیا میں دیپوتسو کی تقریبات کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، اکتوبر۔وزیر اعظم نریندر مودی دیوالی کے موقع پر یعنی نارک چتردشی کے موقع پر 23 اکتوبر کو اتر پردیش میں ایودھیا کے دیپوتسو میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم شام تقریباً پانچ بجے بھگوان شری رام للا ویراجمان کے درشن اور پوجا کریں گے اور اس کے بعد وہ شری رام جنم بھومی تیرتھ مقام کا معائنہ کریں گے۔ تقریباً 5:45 بجے وزیر اعظم بھگوان شری رام کی علامتی تاجپوشی کریں گے اور تقریباً 6:30 بجے سریو ندی کے نئے گھاٹ پر آرتی دیکھیں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم کے ذریعہ دیپوتسو کی عظیم الشان تقریبات کا آغاز کیا جائے گااس سال دیپوتسو کے چھٹے ایڈیشن کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ وزیر اعظم ذاتی طور پر اس تقریب میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر 15 لاکھ سے زیادہ دیے روشن کیے جائیں گے۔ دیپوتسو کے دوران مختلف ریاستوں کے مختلف رقص کے فارموں کے ساتھ پانچ اینی میٹڈ ٹیبلوکس اور 11 رام لیلا ٹیبلوکس بھی دکھائے جائیں گے۔ مسٹر مودی دریائے سریو کے کنارے رام کی پیڈی میں ایک عظیم الشان میوزیکل لیزر شو کے ساتھ ساتھ 3-ڈی ہولوگرافک پروجیکشن میپنگ شو کا بھی مشاہدہ کریں گے۔

Related Articles