شاہ رخ خان کی بیٹے کو میڈل پہنانے کی تصاویر وائرل

ممبئی،اکتوبر۔ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام خان کی تائی کوانڈو میچ میں جیت پر والد نے میڈل پہنایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بالی وڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان کے لیے انٹرکلاس تائی کوانڈومیچ جیتنا یادگار بن گیا کیونکہ میچ کے مہمان خصوصی کوئی اور بلکہ ان کے والد تھے۔میچ کے اختتام پر شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے ابرام خان کو میڈل پہنایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے والے دیگر بچوں میں سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان بھی شامل تھے۔ شاہ رخ خان نے تمام فاتح بچوں کو میڈل پہنائے، پیار کیا اور تصاویر کھنچوائیں۔ اس موقع پر سیف علی خان، کرینہ کپور اور کرشمہ کپور بھی موجود تھے۔تقریب کے بعد شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر ابرام خان کے مقابلے میں میڈل جیتنے کو یادگار لمحہ قراردیا۔

 

Related Articles