چھتیس گڑھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منوج منڈاوی کا انتقال

رائے پور، اکتوبر۔ چھتیس گڑھ ودھان سبھا کے ڈپٹی اسپیکر منوج منڈاوی کا اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 58 برس تھی۔ ان کے پسماندگان میں بیوی اور دو بیٹے ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دھمتری کے سرکٹ ہاؤس میں قیام پذیر تھے۔ اسی دوران انہیں آج صبح اچانک دل کا دورہ پڑا۔ مسٹر منڈاوی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔نومبر-2000 میں الگ چھتیس گڑھ ریاست کے قیام کے بعد مسٹر منڈاوی اس وقت کی اجیت جوگی حکومت میں وزیر رہے۔چھتیس گڑھ میں، قبائلی اکثریتی علاقے بستر کے ایک بااثر لیڈر اور بھانوپرتاپ پور سے کانگریس کے ایم ایل اے، مسٹر منڈاوی کو متفقہ طور پر دسمبر-2019 میں ریاستی قانون ساز اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا گیا تھا۔

Related Articles