ظفر اسلام راجیہ سبھا کے لئے بلا مقابلہ منتخب

لکھنؤ: اترپردیش سے راجیہ سبھا کی خالی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) امیدوار سید ظفر اسلام بلامقابلہ منتخب کیا گیا ہے۔ریاست کے پارلیمانی امور کے وزیر سریش کمار کھنہ کی موجودگی میں جمعہ کو اسمبلی حال میں اسپیشل سکریٹری اسمبلی و الیکشن افسر برج بھوشن دوبے نے مسٹر ظفر کے نمائندے جے پی ایس راٹھور کو راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہونے کا تصدیق نامہ دیا۔الیکشن افسر مسٹر برج بھوشن دوبے نے بتایا کہ الیکشن کے لئے امیدواروں کے داخل کئے گئے کاغذات نامزدگی کے نام واپسی کا آج آخری دن تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر گوند کے ذریعہ اپنا نام واپس لے لیا گیا تھا۔مسٹرنارائن کے نام واپس لئے جانے کے بعد مسٹرظفر کے واحد امیدوار بچے تھے۔ اس طرح وہ بلا مقابلہ راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوگئے۔مسٹر دوبے نے بتایا کہ ایس پی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمان امر سنگھ کے انتقال پر خالی ہوئی سیٹ پر ضمنی انتخاب میں بی جے پی حمایت یافتہ سید ظفر اسلام اور گوند نارائن کے علاوہ ایک دیگر آزاد امیدوار مہیش چند شرما نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر شرما کا کوئی ضامن نہ ہونے کی وجہ سے ان کا کاغذ خارج کردیا گیا تھا جبکہ مسٹر گوند نارائن نے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔

Related Articles