پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 9 خواتین کی موت

کڈّالور، تمل ناڈو ضلع کے کارومبوڑی میں جمعہ کو ایک پٹاکہ فیکٹری میں دھماکے سے 9 خواتین کی موت ہوگئی جبکہ چ دیگر سنگین طور پر جھلس گئے۔
ذرائع کے مطابق فیکٹری کی مالک گندھیمتی اور اس کی بیٹی اور 13 دیگر دیوالی کے لئے پٹاخہ فیکٹری کا کام شروع کرنے کے لئے گئے تھے۔ اس سے پہلے وہ سبھی پوجا کرنے بیٹھے تھے۔ اسی دوران وہاں پچھلے سال کے رکھے ہوئے پٹاخوں میں اچانک آگ لگ گئی۔
دھماکے سے گندھیمتی اور دیگر چار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ موقع پر پہنچے پولیس اور فائربریگیڈ دستے نے دیگر لوگوں کو بچایا اور چدمبرم سرکاری اسپتال میں داخل کرایا جہاں مزید چار خواتین کی موت ہوگئی۔ باقی زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔
پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور ضروری تحقیقات کررہی ہے۔

 

Advertisement

Related Articles