افریقا سے سیریز جیتنے کے بعد بھارتی کپتان کی کھلاڑیوں کو ڈانس سکھانے کی ویڈیو وائرل

دہلی،اکتوبر۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز جیت کر خوشی کا اظہار ڈریسنگ روم میں کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑیوں کو ڈانس کے اسٹیپس کپتان شیکھر دھون سکھارہے ہیں اور اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ کوئی کھلاڑی اپنے اسٹیپ بھولے نا۔شیکھر دھون ویڈیو میں یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ سارے اوئے سارے، سارے اپنے اسٹیپس یاد رکھنا۔بھارتی ٹیم نے پنجابی گانے بولو تارا را را پر ڈانس کیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہورہی ہے جسے صارفین پسند بھی کر رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

Related Articles