رتیش دیش مکھ ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

ممبئی،اکتوبر۔ بالی ووڈ فلموں میں مزاحیہ اور ویلن جیسے دو مختلف کرداروں کو بہترین انداز میں نبھانے کیلئے مشہور رتیش دیش مکھ نے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔رتیش دیش مکھ کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے فلم ڈائریکشن کی طرف آنا چاہتے تھے لیکن ان کی ہمت نہیں پڑ رہی تھی تاہم اب وہ اپنے بالی ووڈ کیرئیر میں پہلی مرتبہ ایک مراٹھی فلم ’وید‘ کی ہدایتکاری کریں گے۔فلم کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رتیش نے کہا کہ ’مہاراشٹر کی ریاست میں مراٹھی فلم کو کافی مقابلہ کرنا پڑے گا کیونکہ لوگوں کی پہلی ترجیح ہندی فلم ہوتی ہے‘۔رتیش کا کہنا تھا کہ ’مسئلہ یہ ہے کہ ہم دوسری یا تیسری ترجیح سے برابری کی سطح پر کیسے آئیں ہمیں دیکھنا ہے لوگوں کو کیسیمتوجہ کریں۔ مہاراشٹر کی 12 کروڑ آبادی ہے اور مجھے یقین ہے کہ قریب 10 کروڑ مراٹھی بولنے والے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’کچھ فلمیں بنیادی سطح تک پہنچیں جن میں ’سایرت، لائی بھاری اور نیٹ سامرت شامل تھیں۔ لیکن ہمیں ہر سال اس طرح کی دو فلموں کی ضرورت ہے‘۔یاد رہے کہ رتیش نے حال ہی میں اپنی فلم ’پلان اے پلان بی‘ کے ساتھ ڈیجیٹل اسٹریمنگ کی دنیا میں ڈیبیو دیا ہے۔اپنے ڈیجیٹل ڈیبیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے رتیش نے کہا کہ ’وہ ڈیجیٹل میڈیم میں دلچسپی رکھتے تھے اور ’پلان اے پلان بی‘ سے ان کا یہ خواب پورا ہو گیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ایک وقت تھا جب ہر طرف کورونا پھیلا ہوا تھا اور میں ڈیجیٹل میڈیم کے لیے کوشش کر رہا تھا لیکن اس وقت کچھ نہ ہو سکا، مجھے ہر دوسرے روز یو پی کے گینگسٹر کا رول آفر ہوتا تھا اور اس فلم سے مجھے 10 سال کے بعد رومینٹک کامیڈی کا موقع ملا‘۔

 

Related Articles