ملائم کا انتقال انتہائی تکلیف دہ

یوپی میں تین دن کا سرکاری سوگ: یوگی

لکھنؤ، اکتوبر ۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اہم اپوزیشن پارٹی سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے بانی ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔یوگی نے مسٹر یادو کے انتقال پر ریاست میں تین دن کے سرکاری سوگ اور ان کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کیےجانے کا اعلان کیاہے۔پیر کو وزیر اعلیٰ کی طرف سے جاری ایک تعزیتی پیغام میں یوگی نے مسٹر یادو کے بیٹے اکھلیش یادو اور ان کے بھائی رام گوپال یادو سے فون پر بات کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔ یوگی نے کہا، ‘اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے بانی مسٹرملائم سنگھ یادو جی کا انتقال انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ان کی موت سے سوشلزم کا بنیادی ستون اور جدوجہد کا دور ختم ہوا ہے۔یوگی نے کہا، ’’خدا سے دعا ہے کہ مرحوم کی روح کو سکون عطا کرے، سوگوار خاندان و حامیوں کے تئیں میری تعزیت۔ مسٹرملائم سنگھ یادو جی کے انتقال پر اتر پردیش حکومت تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ ان کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔غورطلب ہے کہ مسٹر یادو کا آج صبح گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ وقت سے علیل تھے۔

Related Articles