ولیمسن کے بابر اور بنگلادیشی کپتان سے سوالات، دلچسپ مقابلہ کون جیتا؟
کرائسٹ چرچ،اکتوبر۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آئی پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بنگلا دیش کے کپتان نور الحسن سے دلچسپ سوالات پوچھے۔پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں ان دنوں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کیوی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نور الحسن سے سوالات پوچھ رہے ہیں۔کین ولیمسن دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے نیوزی لینڈ کے دارالحکومت، آبادی، وزیراعظم کا نام اور سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کرکٹر سے متعلق سوالات پوچھتے ہیں۔پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کوئز مقابلہ 3 کے مقابلے میں 2 سوالات سے جیت جاتے ہیں۔