شادی شدہ کی طرح غیر شادی شدہ خواتین بھی محفوظ، قانونی اسقاط حمل کی حقدار: سپریم کورٹ

نئی دہلی، ستمبر۔سپریم کورٹ نے جمعرات کو میڈیکل ٹرمینیشن آف پریگننسی (ایم ٹی پی) ایکٹ کی تشریح کرتے ہوئے اعلان کیا کہ غیر شادی شدہ، بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین قانونی طور پر شادی شدہ خواتین کی طرح 24 ہفتے تک کے جنین کے اسقاط حمل کرنے کی حقدار ہیں۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی تین ججوں کی بنچ نے یہ بھی کہا کہ شوہر کی طرف سے جنسی ہراسانی، عصمت دری کی شکل اختیار کر سکتی ہے، اس لیے اس میں اسقاط حمل کے مقاصد کے لیے قانون اور قواعد کے تحت ازدواجی عصمت دری کے معنی کو شامل کرنا چاہیے۔بنچ نے واضح طور پر کہا کہ غیر شادی شدہ سمیت تمام خواتین محفوظ اور قانونی اسقاط حمل کی حقدار سپریم کورٹ نے 25 سالہ غیر شادی شدہ خاتون کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ عرضی گزار نے دہلی ہائی کورٹ کے 16 جولائی کے حکم کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا، جس نے اس کے) کے 24 ہفتے کے جنین کے اسقاط حمل کرنے کی اس کی درخواست کو مسترد کر دیا بنچ نے اپنے فیصلے میں ایم ٹی پی ایکٹ کی تشریح کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ اس ایکٹ کے مقاصد کے لیے، شادی شدہ اور غیر شادی شدہ خواتین کے درمیان فرق مصنوعی ہے۔ اسے آئینی طور پر برقرار نہیں جا سکتا۔ یہ اس دقیانوسی تصور کو برقرار رکھتا ہے کہ صرف شادی شدہ خواتین ہی جنسی فعل میں ملوث ہوتی ہیں۔سپریم کورٹ نے یہ بھی غور کیا کہ 2021 میں میڈیکل ٹرمینیشن آف پریگننسی ایکٹ میں کی گئی ترمیم میں غیر شادی شدہ خاتون کو بھی شامل کرنے کے لیے شوہر کے بجائے ’’پارٹنر‘‘ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔بنچ نے کہا کہ پارلیمانی ارادہ کی منشا ازدواجی تعلقات سے پیدا ہونے والے حالات کے فوائد کو محدود کرنا نہیں ہے۔ بلکہ بیوہ یا طلاق یافتہ خاتون کو بھی 20-24 ہفتوں میں حمل ختم کرنے کی اجازت دینا ہے۔

 

Related Articles