فیس بک نے بی جے پی رہنما ٹی راجہ کے اکاؤنٹ پر پابندی عائد کردی

نئی دہلی : نفرت انگیزاور اشتعال انگیز بیان دینے کے معاملے میں تنازعہ بڑھنے پر فیس بک نے تلنگانہ کے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے اکائونٹ کو بند کردینے کا اعلان کیاہے۔موصولہ ذرائع کے مطابق ، فیس بک نے کہا کہہمارے پلیٹ فارم کے ذریعہ تشدد اور نفرت پھیلانے کی کوشش کو روکنے کی پالیسی پر عمل نہیں کرنے پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ہندوستان میں کسی عوامی نمائندے کے خلاف شاید یہ پہلی کارروائی ہے۔

Related Articles