اب دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی احسان خاں کا انتقال

ممبئی، بالی وڈ میں ٹریجڈی کنگ کے نام سے مشہور تجربہ کار اداکار دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی احسان خاں کا انتقال ہوگیا ہے یانوے سالہ احسان خان کورونا وائرس سے متاثر تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل تھے۔ احسان خان امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر اور الزائمر سے بھی متاثر تھے۔ بدھ کی رات تقریباً 11 بجے انہوں نے آخری سانس لی۔

لیلا وتی اسپتال سے تاخیر شب جاری بلیٹن میں احسان خان کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔

21 اگست کو ہی دلیپ کمار کے ایک اور چھوٹے بھائی اسلم خاں کا 88 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ وہ بھی کورونا سے متاثر تھے اور لیلاوتی اسپتال میں علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

 

Advertisement

Related Articles