حکومت بنی تو گجرات میں پرانی پنشن بحال ہوگی: راہل

نئی دہلی، ستمبر۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اگر ان کی پارٹی گجرات میں حکومت بناتی ہے تو وہاں پرانی پنشن بحال کر دی جائے گی۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی نے چھتیس گڑھ اور راجستھان میں پرانی پنشن بحال کر دی ہے اور اب اگر وہ گجرات اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل کرتے ہیں اور وہاں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ملازمین کی پرانی پنشن بحال ہو جائے گی۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ "ملک کو مضبوط کرنے والے سرکاری ملازمین کا یہ حق ہے۔ پرانی پنشن ہم نے راجستھان، چھتیس گڑھ میں بحال کی۔ اب گجرات میں بھی کانگریس کی حکومت آئے گی، پرانی پنشن لائے گی۔

Related Articles