بازار میں چوتھے دن بھی خریداری، نفٹی 18 ہزار سے زیادہ

ممبئی، ستمبر۔ عالمی مارکیٹ کی مثبت حمایت اور گھریلو سطح پر فائنانس، بینکنگ، ایف ایم سی جی، دھاتوں جیسے گروپوں میں خرید و فروخت سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے دن تیزی رہی اور اس دوران بی ایس ای سینسیکس میں 456 پوائنٹس کا اضافہ کے ساتھ 60571 پوائنٹس پر اور این ایس ای کا نفٹی 134 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 18 ہزار پوائنٹس سے آگے 18070 پوائنٹس پر رہا۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 455.95 پوائنٹس بڑھ کر 60571.08 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 133.70 پوائنٹس بڑھ کر 18070.05 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری کا رجحان رہا جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.32 فیصد بڑھ کر 26252.08 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.24 فیصد بڑھ کر 29893.97 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔بی ایس ای پر زیادہ تر گروپوں میں فائنانس 0.85 فیصد، میٹلز 0.74 فیصد، بینکنگ 0.65 فیصد، ایف ایم سی جی 0.77 فیصد، انڈسٹریز 0.74 فیصد، بنیادی مواد 0.65 فیصد، ٹیک 0.39 فیصد اور آئی ٹی 16 فیصد، ریئلٹی 0.21 فیصد، آئل اینڈ گیس 0.32 فیصد، انرجی 0.12 فیصد اور آٹو 0.03 فیصد شامل ہیں۔بی ایس ای پر کل 3600 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1865 سبز نشان میں اور 1632 سرخ نشان میں تھیں جبکہ 103 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔عالمی سطح پر زیادہ تر بڑے انڈیکس میں اضافہ ہوا بشمول برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.28 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.42 فیصد، جاپان کا نکئی0.25 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.05 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.18 فیصد گر گیا۔

Related Articles