دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے ’راج‘ کی تلاش ہے، سوارا بھاسکر
ممبئی،ستمبر۔بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ سوارا بھاسکر کا کہنا ہے کہ ادیتیہ چوپڑا صاحب اور شاہ رخ خان نے میری رومانوی زندگی تباہ کی۔میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے کم عمری میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے دیکھی تھی، تب سے میں اس راج کی تلاش میں ہوں جو شاہ رخ خان کی طرح ہوتا ہے۔سوارا نے کہا کہ لیکن مجھے یہ بات سمجھنے میں بہت سال لگے کہ راج وجود ہی نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا میں ریلیشن شپ کے معاملے میں بہت اچھی ہوں۔سوارا بھاسکر نے کہا کہ میں اب ڈیٹنگ نہیں کرسکتی، اب میرا مزاج تبدیل ہوچکا ہے، اکیلے پن کی زندگی بہت سخت ہوتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ آپ کچرا چن رہے ہیں۔