ڈالر کے مقابلے روپیہ 73 پیسے مضبوط

ممبئی، یکم ستمبر (یو این آئي) عالمی سطح پر دنیا کی بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کے کمزورپڑنے اور مقامی سطح پر شیئر بازار میں تیزي کی بدولت آج انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 73 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ آٹھ مہینے کی بلند ترین سطح فی ڈالر 72.87 روپے پر آگیا گزشتہ سیشن میں روپیہ 73.60 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا تھا۔

آج کے کاروبار کے آغاز میں روپیہ ڈالر کے مقابلے 42 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 73.18 روپے کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کے دوران یہ فی ڈالر 73.20 روپے کی کم ترین سطح تک پھسلا، لیکن اس کے بعد عالمی سطح سے ملنے والے مثبت اشاروں میں اضافے کے دم پر روپیہ فی ڈالر 72.75 روپے کی بلند ترین سطح تک چڑھ گیا۔ کاروبار کے اختتام میں، یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 73 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 72.87 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔

 

Related Articles