بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ نے آج اجمیر کی درگاہ میں زیارت کی

اجمیر، ستمبر۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے آج دنیا کے مشہورصوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں زیارت کی۔محترمی حسینہ اپنے وفد کے ساتھ درگاہ پہنچی اور ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انھوں نے درگاہ میں آستانہ شریف پر مخملی چادر اور عقیدت کے پھول پیش کئے۔ اس موقع پر محترمہ حسینہ نے دونوں ملکوں میں امن وامان کی دعا کی۔محترمہ حسینہ نے اجمیر کے دورے کے درمیان شہر میں سخت حفاظت کے انتظام کیے گئے اور جگہ جگہ پولیس تعینات کیے گئے۔ ان کی دورے کے وقت درگاہ میں آنا جانا بند کر دیا گیااور صرف پاس والے شخص کو ہی اندر آنے کی اجازت دی گئی۔ اس درمیان سڑک سے سے نکلنے والی گلیوں کو بھی نقل و حمل کے لیے ڈائیورٹ کر دیا گیا۔

Related Articles