راج ناتھ منگولیا کے دورے کے بعد جاپان میں ٹو پلس ٹو مذاکرات میں کریں گے شرکت

نئی دہلی، ستمبر۔منگولیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بدھ کو جاپان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ جمعرات کو وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ جاپان کے دفاع اور خارجہ وزراء کے ساتھ ٹو پلس ٹو سطح کی بات چیت میں شرکت کریں گے۔ جاپانی فریق کی نمائندگی وزیر دفاع یاسوکازو ہماڈا اور وزیر دفاع یوشیماسا حیاشی کریں گے۔ہندوستان اور جاپان کے مابین ہونے والے بین وزارتی مذاکرات مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لے گا اور مستقبل کا راستہ طے کرے گا۔ ہندوستان اور جاپان ایک خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری پر عمل پیرا ہیں۔ اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہو جائیں گے۔ہند۔ جاپان بین وزارتی مذاکرات کے علاوہ راج ناتھ سنگھ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ علیحدہ علیحدہ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ جاپان کے وزیر اعظم مسٹر فومیو کشیدا سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیر دفاع ٹوکیو میں ہندوستان کے سفارت خانہ کے ذریعہ منعقدہ ایک کمیونٹی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے اور جاپان میں مقیم ہندوستانیوں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔

Related Articles