سری نگر – لیہہ قومی شاہراہ پر سویلین ٹریفک کی نقل و حمل بحال

سری نگر، وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ قومی شاہراہ ایک روز بعد منگل کو سویلین ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے کھلی رہی۔

بتادیں کہ مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کی افواج کے درمیان تازہ جھڑپ کی خبر سامنے آنے کے بعد 434 کلو میٹر طویل سری نگر – لیہہ شاہراہ کو پیر کے روز سویلین ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاڑیوں بالخصوص مال بردار گاڑیوں بشمول تیل کے ٹینکروں کو منگل کی صبح سے لداخ کی طرف روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ان مسافر بردار گاڑیوں، جن کے پاس صوبائی کمشنر کی طرف سے جاری کردہ اجازت نامے ہیں، کو بھی لداخ کی طرف روانہ ہونے کی اجازت تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز گاڑیوں کو سری نگر سے لداخ جانے کی اجازت تھی۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کو سونہ مرگ میں روکا گیا تھا لیکن اب گاڑیوں کو زوجیلا پاس کے دوسری طرف روانہ ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کو لداخ سے کشمیر روانہ ہونے کے بارے میں فیصلہ بعد میں لیا جائے گا۔

 

Related Articles